title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے اقدامات تیز کرنے کا حکم – 092 News

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے اقدامات تیز کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے اقدامات تیز کرنے کا حکم


  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر شہریوں کو بازیاب کرانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ 

جسٹس نعمت اللہ پھلھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 17 لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ بھینس کالونی سے لاپتا نور محمد گھر واپس آگیا ہے۔ نور محمد جولائی 2024 کو لاپتا ہوا تھا۔

عدالت نے دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کرنے اور تفتیشی افسران کو 3 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے نور محمد کے اہلخانہ کی درخواست نمٹادی۔

The post سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کی بازیابی کیلیے اقدامات تیز کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link