پشاور: پاکستانی پاسپورٹ بنوانے والے 6 افغان باشندوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
ایف آئی اے پشاور زون کے ہاتھوں طورخم سے گرفتار کیے گئے پاکستانی پاسپورٹ بنوانے والے 6 افغان باشندوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ملزمان سے پاکستانی فارم ب، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کی گئی تھیں ۔ ملزمان کے لیے کوئٹہ میں قاری حافظ نامی ایجنٹ نے پاکستانی پاسپورٹ بنوائے تھے ۔
ملزمان پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش کررہے تھے۔ ملزمان کے لیے پاسپورٹ بنوانے والے اہل کاروں کی گرفتاری بہت جلد عمل میں لائی جائے گی۔