پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے صوبے میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کی زیر صدارت وزارت تعلیم کے حکام کا اجلاس ہوا جس میں علی امین گنڈا پور نے تعلیم کارڈ کے اجرا سے متعلق اہم فیصلہ کیا۔
سردار علی امین گنڈاپورنے کہا کہ تعلیم کارڈ کا اجراء اپر چترال سے کیا جائے گا، دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل خان ترکئی، مشیر خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری تعلیم مسعود احمد و دیگر نے شرکت کی۔