title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پہلی بار امریکا میں نیکوٹین پاؤچز کی مارکیٹنگ کی اجازت، طبی ماہرین کا احتجاج – 092 News

پہلی بار امریکا میں نیکوٹین پاؤچز کی مارکیٹنگ کی اجازت، طبی ماہرین کا احتجاج

پہلی بار امریکا میں نیکوٹین پاؤچز کی مارکیٹنگ کی اجازت، طبی ماہرین کا احتجاج


پہلی بار امریکی سرکاری ادارے، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے نیکوٹین پاؤچ کی بطور محفوظ پروڈکٹ کے مارکیٹنگ کرنے کی منظوری دے دی۔

ایف ڈی اے نے Zyn نیکوٹین پاؤچ پروڈکٹس کا وسیع پیمانے پر سائنسی جائزہ لینے کے بعد مصنوع کی مارکیٹنگ کی منظوری دی۔

ایف ڈی اے نے اپنی منظوری میں ان پاؤچز کو چھوٹے مصنوعی فائبر پاؤچز کے طور پر بیان کیا گیا ہے جس میں نیکوٹین ہوتی ہے اور جسے صارف کے مسوڑھوں اور ہونٹوں کے درمیان  رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ایف ڈی اے حکام نے کہا کہ Zyn نیکوٹین پاؤچ کی مصنوعات صحت عامہ کے معیار پر پورا اترتی ہیں جس میں خطرات اور فوائد، صارفین کے موجودہ استعمال اور مصنوعات کی تیاری کے لیے متعدد سہولیات اور طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اگرچہ ایف ڈی اے اور Zyn کے حکام بالغوں کو مصنوعات کی مارکیٹنگ میں نیکوٹین پاؤچ کی خطرات سے زیادہ فوائد کی ترغیب دے رہے ہیں تاہم امریکی لنگز ایسوسی ایشن اس فیصلے کی مخالفت کرتی ہے۔

امریکی لنگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے۔ اس نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ہمیں انتہائی مایوسی ہوئی ہے کہ ادارے نے ان Zyn نیکوٹین پاؤچز کی اجازت دی ہے، خاص طور پر جبکہ یہ پروڈکٹ ابھی تک غیر قانونی طور پر مارکیٹوں میں موجود ہے۔





Source link