title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu چیئرمین سی ڈی اے کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، اہم ہدایات جاری – 092 News

چیئرمین سی ڈی اے کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، اہم ہدایات جاری

چیئرمین سی ڈی اے کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، اہم ہدایات جاری



اسلام آباد:

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے شاہراہِ دستور، مارگلہ ایونیو اور سرینا چوک انٹرچینج منصوبہ کا تفصیلی دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔

محمد علی رندھاوا نے مارگلہ روڈ سیکریٹریٹ تا بری امام سیکشن پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کو فوری طور پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ روڈ کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ کی جائے اور گرین بیلٹس اور میڈین سٹرپس پر پھول لگائے جائیں تاکہ عوامی جمالیات کو بہتر بنایا جا سکے۔” چیئرمین سی ڈی اے نے اس کے علاوہ سیکریٹریٹ تا بری امام مارگلہ روڈ پر جدید اور خوبصورت لائٹس نصب کرنے کی بھی ہدایت دی۔

دورے کے دوران چیئرمین نے شاہراہِ دستور کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شاہراہِ دستور پر مستقل بنیادوں پر آرائشی لائٹس کی تنصیب پر کام تیز کیا جائے تاکہ نہ صرف بجلی کے اخراجات میں کمی آئے بلکہ سی ڈی اے کے اثاثہ جات میں بھی اضافہ ہو۔

چیئرمین سی ڈی اے نے سرینا انٹرچینج منصوبے کے مکمل شدہ حصوں کا بھی معائنہ کیا اور اس منصوبے میں سہروردی انڈر پاس اور اس سے منسلک سلپ سڑکوں کی فنشنگ مکمل کر کے کل ٹریفک کے لیے کھولنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر ہائی وے کے دونوں انڈر پاسسز کو رواں ماہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، محمد علی رندھاوا نے جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے کے حصوں پر بھی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور فلائی اوور کے اسٹرکچرل ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے منصوبے کے اطراف لینڈ سکیپنگ کے کام کا بہترین ڈیزائن تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کنسلٹنٹس اور ریزیڈنٹ انجنئیرز سے کہا کہ وہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کریں تاکہ تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں۔





Source link