title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu شیکھر دھون نے ویڈیو شیئر کرکے بھارتی کھلاڑی اور اہلیہ کی طلاق کا ’پردہ فاش‘ کردیا – 092 News

شیکھر دھون نے ویڈیو شیئر کرکے بھارتی کھلاڑی اور اہلیہ کی طلاق کا ’پردہ فاش‘ کردیا

شیکھر دھون نے ویڈیو شیئر کرکے بھارتی کھلاڑی اور اہلیہ کی طلاق کا ’پردہ فاش‘ کردیا


بھارتی بولر یوزویندر چاہل کی بیوی سے طلاق کی خبروں کے درمیان شیکھر دھون نے ایک ویڈیو شیئر کر کے کہانی کو ختم کردیا۔

شیکھر دھون نے طلاق کی زیر گردش خبروں اور تبصروں پر ردعمل دینے کیلیے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس کے بعد یوزویندر اور اہلیہ دھنا شری ورما کی طلاق کی اصل صورت حال سامنے آگئی۔

شیکھر دھون نے ایئرپورٹ سے ہوٹل جاتے وقت ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس کا آغاز انہوں نے کسی بھی ویب سائٹ کی کلک بائیٹ کی طرح کیا۔

دھون نے ویڈیو میں کہا کہ ’یوزی (یوزویندر) کا ہوا پردہ فاش، یہ دیکھیے یوزی یہاں قلی بنا ہوا ہے‘۔ شیکھر نے پیچھے ساتھ آنے والی دھنا شری کی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھیے سچ، پردہ فاش ہوگیا‘۔

مزید پڑھیں: شوہر سے طلاق، ڈانسر سے تعلقات پر بھارتی کرکٹر کی اہلیہ بول اٹھیں

دھنا شری نے شیکھر کے سوال پر کہا کہ ’میرے پاؤں میں بہت تکلیف ہے، میں دنیا کا سارا بوجھ اٹھاتی ہوں‘۔

a واضح رہے کہ یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ یوزویندر اور اہلیہ دھنا شری کے درمیان دسمبر 2024 میں علیحدگی ہوگئی ہے جس کے بعد دھنا شری نے ڈانسر اور معروف کوریو گرافر کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے ہیں۔

قبل ازیں دھنا شری نے ڈانسر کے ساتھ تعلقات قائم ہونے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں افواہ قرار دیا تھا۔





Source link