title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu دفعہ 144 کی خلاف ورزی، شعیب شاہین سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری – 092 News

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، شعیب شاہین سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

دفعہ 144 کی خلاف ورزی، شعیب شاہین سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما شعیب شاہین سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے دونوں مقدمات کی سماعت سینیر سول جج محمد عباس شاہ نے کی۔ عدالت نے شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل، ایاز امیر، خالد خورشید، الیاس مہربان، ملک تیمور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ دوران سماعت کوئی بھی ملزم اور ان کا وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔

۔ عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی





Source link