title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر حملہ میں 19 افراد ہلاک، 6 زخمی – 092 News

افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر حملہ میں 19 افراد ہلاک، 6 زخمی

افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر حملہ میں 19 افراد ہلاک، 6 زخمی


شمالی افریقا کے ملک چاڈ میں صدارتی محل پر بدھ کے روز مسلح افراد کے حملے میں 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت انجامینا میں صدارتی کمپلکس پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ عینی شاہدین نے فائرنگ کی آوازیں سنیں اور سڑکوں پر ٹینکوں کو بھی دیکھا گیا۔

چاڈ کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً پونے 8 بجے مسلح افراد نے صدارتی محل پر حملے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔

چاڈ کے حکومتی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ صدارتی محل پر حملے کی کوشش کے جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

چاڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس میں گھسنے کی کوشش کی لیکن صورتحال اب قابو میں ہے اور ملک میں عدم استحکام کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔





Source link