title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟ – 092 News

آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟

آج ڈالر کتنا مہنگا ہوا؟



کراچی:

جولائی 2025 تک 4.5ارب ڈالر مالیت کے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں اور معیشت میں نمو لانے کے لیے حکومتی اقدامات کے باعث درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو تیسرے دن بھی روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

متحدہ عرب امارات کی 2ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیئے جانے اور مثبت معاشی اشاریوں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 14پیسے کی کمی سے 278روپے 52پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ 

سپلائی بہتر ہوتے ہی اختتامی لمحات میں ڈالر کی طلب بڑھنے سے ڈالر کی پیشقدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 06پیسے کے اضافے سے 278روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 17پیسے کے اضافے سے 280 روپے 24پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔





Source link