title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ 280 روپے سے بڑھ گئے – 092 News

انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ 280 روپے سے بڑھ گئے

انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ 280 روپے سے بڑھ گئے



کراچی:

بیرونی قرضوں کی مالیت پر قابو پانے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بہتری کے لیے ریگولیٹر کی طلب، درآمدی ادائیگیوں کے دباو کے سبب زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو دوسرے دن اتارچڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 280روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 2ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے کی خبر، عالمی بینک اور اسکے ذیلی اداروں کی پاکستان کے لیے طویل المدت ترقیاتی پلان کے تحت وسیع پیمانے پر فنانسنگ کی سہولیات فراہم کرنے کی اطلاعات اور پاکستان کے معدنی، خدمات سمیت دیگر شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری دلچسپی کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 17پیسے کی کمی سے 278روپے 45پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ 

 سپلائی بہتر ہوتے ہی اختتامی لمحات میں ڈالر کی طلب بڑھنے سے ڈالر کی پیش قدمی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 04پیسے کے اضافے سے 278روپے 66پیسے کی سطح پر بند ہوئی، جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 280 روپے 07پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔





Source link