title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu بھارت کے امیر ترین کرکٹر کون؟ دولت میں ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی سے بھی آگے – 092 News

بھارت کے امیر ترین کرکٹر کون؟ دولت میں ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی سے بھی آگے

بھارت کے امیر ترین کرکٹر کون؟ دولت میں ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی سے بھی آگے


بھارت کے امیرترین کرکٹر جن کی دولت 20,000 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے ان میں ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر، ایم ایس دھونی یا روہت شرما کے نام شامل نہیں ہیں۔

انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق 20 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی مجموعی مالیت رکھنے والے بھارتی کرکٹر نے ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی جیسے اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس ناقابل یقین خوش قسمتی کے پیچھے سمرجیت سنگھ گائیکواڑ کا نام ہے جو بھارت کے امیرترین کرکٹر ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمرجیت سنگھ رنجیت سنگھ گائیکواڑ، اپریل 1967 کو شاہی گائیکواڑ خاندان میں پیدا ہوئے، سمرجیت سنگھ کو کھیلوں میں فٹ بال، ٹینس اور کرکٹ سے لگاؤ ہے، اپنی بے پناہ شاہی دولت کے باوجود سمرجیت سنگھ کی کرکٹ میں شمولیت نے بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں اپنا مقام مضبوط کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سمرجیت سنگھ نے 1987 سے 1989 تک چھ فرسٹ کلاس میچوں میں بڑودہ کی نمائندگی کی اور بعد میں بڑودہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اب وہ موتی باغ اسٹیڈیم میں کرکٹ اکیڈمی چلاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب وہ بڑودہ کے مہاراجہ کے طور پر لکشمی ولاس پیلس میں رہائش پذیر ہیں جو دنیا کی سب سے بڑی نجی رہائش گاہوں میں سے ایک ہے جو 500 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے۔

کھیلوں میں دلچسپی کے علاوہ سمرجیت سنگھ انسانیت کی خدمت میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وہ بڑودہ اور بنارس کے 17 مشہور مندروں کے ٹرسٹ کا انتظام کرتے ہیں جو خطے کے مذہبی اور ثقافتی ورثے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی حوالے سے دیکھا جائے تو سمرجیت سنگھ نے 2014 میں بھارت کی سیاسی پارٹی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی، تاہم  2017 کے بعد سے ان کی سیاسی سرگرمیاں بہت کم رہی ہیں۔

 





Source link