title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کراچی: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے – 092 News

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے


شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے گودھرا سوسائٹی گلی نمبر ایک میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں خاتون کی شناخت 50 سالہ انجمن انصاری کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گھر میں لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ اسی علاقے سے فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے 20 سالہ منور کو بھی بذریعہ کار عباسی شہید اسپتال لایا۔

اس ضمن میں چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کا کہنا ہے کے اسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے جبکہ گولی اسے بازو کے قریب لگی تھی۔شرافی گوٹھ کے علاقے باغ کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا۔

شرافی گوٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 40 سالہ عاقب کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے، سولجر بازار کے علاقے 3 نمبر کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ اسد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

سولجر بازار پولیس کا کہنا ہے کہ فوی طور پر واقعہ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔





Source link