title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ٹریپتی ڈمری نے فلم انیمل میں ’نازیبا مناظر‘ کیوں فلمائے؟ اداکارہ نے بتادیا – 092 News

ٹریپتی ڈمری نے فلم انیمل میں ’نازیبا مناظر‘ کیوں فلمائے؟ اداکارہ نے بتادیا

ٹریپتی ڈمری نے فلم انیمل میں ’نازیبا مناظر‘ کیوں فلمائے؟ اداکارہ نے بتادیا


بالی وڈ اداکارہ ٹریپتی ڈمری نے اپنی فلمی جدوجہد اور 2023 کی بلاک بسٹر فلم ’اینمل‘ میں اپنے کردار پر روشنی ڈالی۔ 

فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کی اس فلم کو بعض حلقوں میں “اینٹی فیمنسٹ” قرار دیا گیا، تاہم ٹریپتی نے ان الزامات کو مسترد کر دیا۔

ٹریپتی ڈمری نے کہا، ’’میں نے فلم کو کبھی اینٹی فیمنسٹ کے طور پر نہیں دیکھا۔ میں فلموں پر ایسے ٹیگ نہیں لگاتی۔ حتیٰ کہ ‘بلبل’ اور ‘قلا’ کرتے ہوئے بھی میں نے کبھی نہیں سوچا کہ یہ فیمنسٹ فلمیں ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ فلم کا کردار اور ہدایتکار پر اعتماد ان کے فیصلے کی بنیاد تھا۔

ٹریپتی نے بتایا کہ اینمل میں ان کا کردار ان کے ماضی کے کرداروں سے بالکل مختلف تھا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک “گرے کیریکٹر” ادا کیا، جو رنبیر کپور کے کردار کی زندگی میں ایک جاسوس کے طور پر داخل ہوتی ہے۔

ٹریپتی نے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا، ’’ڈائریکٹر چاہتے تھے کہ میری آنکھوں میں معصومیت اور مہربانی دکھے، لیکن اندر ایک مشن کا جذبہ ہو۔ یہ چیلنجنگ تھا اور اسی نے مجھے ہاں کرنے پر مجبور کیا۔‘‘

ٹریپتی نے اعتراف کیا کہ فلم کے بڑے بجٹ اور اسکیل نے بھی انہیں متاثر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’بڑے بجٹ کی فلم میں کام کرنا میرے لیے ایک بڑی بات تھی۔ میں کچھ نیا سیکھنا چاہتی تھی اور دیکھنا چاہتی تھی کہ بڑی فلمیں کیسے بنتی ہیں۔‘‘

اینمل کی کامیابی کے بعد، ٹریپتی ڈمری اب ’دھڑک 2‘ میں سدھانت چترویدی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

 





Source link