title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ذوالفقار علی بھٹو کا 97 واں یوم پیدائش آج منایاجائے گا – 092 News

ذوالفقار علی بھٹو کا 97 واں یوم پیدائش آج منایاجائے گا

ذوالفقار علی بھٹو کا 97 واں یوم پیدائش آج منایاجائے گا


سابق وزیر اعظم اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا 97واں یوم پیدائش آج منایاجائے گا ملک بھر میں تقریبات ہوں گی۔

 پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا سنگ بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو نے 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں آنکھ کھولی، ذوالفقار علی بھٹو 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر رہے جبکہ انہیں ملک کے پہلے منتخب وزيراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 

ذوالفقار علی بھٹو  کے یوم پیدائش کی مناسبت سے آج اتوار کو 3 بجے پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں سیمنار اور کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، ملک کے دیگر شہروں میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں قائد عوام کو ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔





Source link