title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu دبئی کا شاہانہ طرز زندگی، ایک نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں فروخت – 092 News

دبئی کا شاہانہ طرز زندگی، ایک نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں فروخت

دبئی کا شاہانہ طرز زندگی، ایک نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں فروخت


دبئی میں گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ 55 ملین درہم میں فروخت کی گئی۔

دبئی کی نمبر پلیٹ P7 کی نیلامی کے لیے ایک تقریب مقامی ہوٹل جمیرہ میں منعقد کی گئی جہاں اس نمبر پلیٹ کے لیے بولیاں لگائی گئیں اور اس منفرد نمبرپلیٹ کے لیے بولی لگانے کا ایک زبردست سلسلہ اس ریکارڈ توڑ فروخت کا باعث بنا۔

دبئی کی نمبر پلیٹ P7 کو 55 ملین درہم میں نیلام کیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی یو اے ای کی نمبر پلیٹس کافی مہنگے داموں فروخت ہوتی رہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

1۔ P7 (دبئی، 2024) –55 ملین درہم

2۔ AA9 (دبئی، 2021) –38 ملین درہم

3۔ AA8 (دبئی، 2022) –35 ملین درہم

4۔ D5 (دبئی، 2016) –33 ملین درہم

دبئی میں مقیم ایمریٹس آکشن نے دنیا کی سب سے مہنگی نمبر پلیٹ فروخت کر کے اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا ہے۔ یہ اس وقت کیا گیا جب ٹیلیگرام ایپ کے بانی اور مالک Pavel Valerievich Durov نے بولی لگائی اور اس کے بعد یہ بولی 55 ملین درہم تک پہنچ گئی۔





Source link