title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu بنوں ؛ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی – 092 News

بنوں ؛ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی

بنوں ؛ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شہری جاں بحق، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی


بنوں: تھانہ میریان سرکلر روڈ پر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق، ایس ایچ او سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے بعد تھانہ میریان سرکلر روڈ پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ  کی جس کے  بعد پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ ایس ایچ او  اور  پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل  کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں تین عام شہری بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جبکہ ان کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 





Source link