title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پی ٹی آئی سے مذاکرات میں دہشت گردی، معیشت سمیت دیگر اہم معاملات بھی حل نکالیں گے، اسپیکر ایاز صادق – 092 News

پی ٹی آئی سے مذاکرات میں دہشت گردی، معیشت سمیت دیگر اہم معاملات بھی حل نکالیں گے، اسپیکر ایاز صادق

پی ٹی آئی سے مذاکرات میں دہشت گردی، معیشت سمیت دیگر اہم معاملات بھی حل نکالیں گے، اسپیکر ایاز صادق



اسلام آباد:

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔

اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی میں شریک شرکا کا خیر مقدم  کیا جبکہ آغاز پر افتتاحی کلمات بھی ادا کیے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری مذاکراتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہے، پہلی کمیٹی میں ہمارے کچھ ساتھی موجود نہیں تھے، پہلی مذاکراتی کمیٹی بہت اچھے اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی تھی، پہلی کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آنے والے امور پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔

ایاز صادق نے کہا کہ میرا کردار بطور ایک سہولت کار ہے، امید کرتا ہوں کہ مذاکراتی کمیٹی میں شریک فریقین مذاکرات کو مثبت انداز میں چلائیں گے، میری کوشش ہے کہ ملک کو درپیش دہشتگردی، معیشت سمیت دیگر اہم ایشوز کو بھی اسی کمیٹی میں زیر غور لایا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، پاکستان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا،  دہشت گردی اور معاشی صورتحال سے متعلق جو مسائل ہیں ان پر بھی بات کی جائے گی اور ہم تمام مسائل کو حل کرنے کا راستہ بھی نکال لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں جہاں سلسلہ ختم ہوا وہاں سے شروع ہوا، اپوزیشن کے دوستوں نے گفتگو میں کچھ ڈیمانڈ کا ذکر کیا، حتمی چارٹ آف ڈیمانڈ کیلئے پارٹی قیادت سے مزید ملاقات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمر ایوب نے اجلاس میں تفصیل نے نکتہ نظر پیش کیا، پی ٹی آئی مذکراتی ٹیم نے عمران خان اور رہنماؤں اور کارکنوں کے رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، چارٹر آف ڈیمانڈ پی ٹی آئی کی جانب سے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔





Source link