title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu لاہور چڑیا گھر کی داخلہ فیس پر ترجمان کی وضاحت – 092 News

لاہور چڑیا گھر کی داخلہ فیس پر ترجمان کی وضاحت

لاہور چڑیا گھر کی داخلہ فیس پر ترجمان کی وضاحت


لاہور چڑیا گھر کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ چڑیا گھر میں داخلے کی فیس صرف 100 روپے ہے۔

ایکسپریس نیوز نے لاہور چڑیا گھر کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی کی جانب سے انٹری فیس 300 روپے مقرر کرنے کی خبر نشر کی جس پر ترجمان نے وضاحت کی کہ حکومت کے مقرر کردہ نرخ کے حساب سے 100روپے انٹری فیس ہے جس کو ادا کر کے لاہور چڑیا گھر کا پورا جنرل ایریا دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سروس پرووائڈر  نے عوام کی آسانی اور لمبی لائن سے بچنے کے دو کاونٹر علیحدہ بنائے ہیں، جہاں انٹری فیس کاونٹر اور انٹری بمعہ انکلوژر کاؤنٹر ہے، جو سیاح انٹری ٹکٹ سو میں داخل ہونا چاہتے ہیں و ہ انٹڑی ٹکٹ سو روپے پر داخل ہو سکتے ہیں اور اندر جاکر اپنی مرضی کے جانوروں کے  انکلوژر کا ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹری پر موجود کاونٹر پر اپنی مرضی سے انکلوژر کا ٹکٹ بھی خریدا جاسکتا ہے اور کوئی بھی شہری اس کو خریدنے کا پابند نہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ چڑیاں گھر میں داخلے کی فیس 100 روپے، سانپ گھر 200 روپے،  ہولو گرام 300 روپے، ایم آر ٹکٹ 100، وی آر ٹکٹ سو روپے ہے۔

ترجمان نے سروس پرووائیڈر کی جانب سے اوورچارکنگ یا انٹری فیس کے ساتھ زبردستی انکلوژر ٹکٹ فروخت پر کاروائی ہوگی، عوام کسی شکایت  پر 04236314682  نمبر پر فوری رابطہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس کو سستی تفریح فراہم کریں گے۔





Source link