title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سال کے پہلے ہی روز لاہور چڑیا گھر کے انٹری ٹکٹ میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج – 092 News

سال کے پہلے ہی روز لاہور چڑیا گھر کے انٹری ٹکٹ میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

سال کے پہلے ہی روز لاہور چڑیا گھر کے انٹری ٹکٹ میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج



لاہور:

سال کے پہلے ہی روز لاہور چڑیا گھر میں تفریح کے لیے آے والے شہریوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا جہاں انٹری ٹکٹ میں ہوش ربا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں نے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا۔

لاہور چڑیاگھر کا ٹھیکا حاصل کرنے والی کمپنی نے انٹری ٹکٹ 300 روپے وصول کرنا شروع کردیا ہے، جس پر ملک کے مختلف شہروں سے چڑیا گھر آنے والے شہریوں نے احتجاج کیا اور بڑی تعداد میں فیملیز واپس لوٹ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی کمپنی کو لاہور چڑیا گھر کا ٹھیکا 50 کروڑ روپے میں نجی کمپنی کو دیا گیا ہے اور سال کے پہلے روز نجی کمپنی کے عملے نے پارکنگ اورانٹری ٹکٹ سمیت مختلف جگہوں کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

لاہور چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ 100 روپے ہے لیکن نجی کمپنی کے عملے نے چڑیا گھر میں تفریح کے لیے آنے والوں سے انٹری ٹکٹ کے ساتھ ساتھ سانپ ہاؤس کی انٹری ٹکٹ 200 روپے بھی وصول کرنا شروع کردی، جس پر شہریوں اور انتظامیہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ انٹری ٹکٹ 300 روپے لینا زیادتی ہے، ٹکٹ عملہ زبردستی انٹری ٹکٹ اور سانپ ہاؤس کی ٹکٹ دے رہا ہے جو شہری سانپ ہاؤس یا کوئی اور سہولت حاصل نہیں کرنا چاہتے ان کے ساتھ زبردستی نہیں کی جاسکتی۔

تاہم شہریوں کے احتجاج اورایکسپریس نیوز پر خبرنشرہونے کے بعد نجی کمپنی کے عملے نے انٹری ٹکٹ کے ساتھ سانپ گھر کی 200 روپے کی ٹکٹ دینے کا سلسلہ بند کردیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا اگر کوئی سانپ گھردیکھنا چاہتا ہے تو  وہ الگ سے ٹکٹ خرید سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ چند روز میں لاہور چڑیا گھر میں شہریوں کے لیے مختلف سہولتیں متعارف کروادی جائیں گی، تاہم ان کی انٹری ٹکٹ الگ سے خریدنا ہوگی۔

ان سہولیا ت میں ہولوگرام کی ٹکٹ 300 روپے، ورچوئل رئیلیٹی 200 روپے، مکسڈ رئیلٹی ٹکٹ 100 روپے، سانپ گھر 200 روپے، ایکوریم 100 روپے اور واک تھروایوری کی ٹکٹ 100 روپے ادا کرنا ہوگی۔





Source link