title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu سعودی عرب، پاکستانی نوجوانوں نے سال نو کا جشن منفرد انداز میں منا کر سب کو حیران کر دیا – 092 News

سعودی عرب، پاکستانی نوجوانوں نے سال نو کا جشن منفرد انداز میں منا کر سب کو حیران کر دیا

سعودی عرب، پاکستانی نوجوانوں نے سال نو کا جشن منفرد انداز میں منا کر سب کو حیران کر دیا



JEDDAH:

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستانی نوجوانوں نے 2025 کے آغاز کا جشن ایک منفرد انداز میں منایا۔

یحییٰ اشفاق، عمر جان، حاجی عثمان اور اسامہ جان نے سمندر کی 100 فٹ گہرائی میں اتر کر نئے سال کا استقبال کیا اور کیک کاٹ کر پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعائیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق، یحییٰ اشفاق گزشتہ کئی سالوں سے نئے سال کی آمد کے موقع پر سمندر کی تہہ میں جاکر اپنے انوکھے انداز میں جشن منانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس بار بھی انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ 100 فٹ گہرائی میں جا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے کیک کاٹ کر نہ صرف اس کامیابی کا جشن منایا بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے دعائیں بھی کیں۔

یحییٰ اشفاق اور ان کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد تجربہ تھا اور وہ ہر سال نئے انداز میں تہواروں کا جشن مناتے ہیں تاکہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرسکیں۔

یحییٰ اشفاق نے اس سے قبل بھی کئی قومی اور مذہبی تہواروں کے موقع پر سمندر کی گہرائی میں جا کر ریکارڈ قائم کیے ہیں اور اس طرح کی انوکھی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے وطن کا نام بلند کیا ہے۔





Source link