title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu جناح ٹرمینل پر پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں پانی جمع – 092 News

جناح ٹرمینل پر پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں پانی جمع

جناح ٹرمینل پر پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں پانی جمع



کراچی:

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں پانی کی پائپ لائن پھٹنے کے باعث پانی کا اخراج ہوا، جس سے ایمیگریشن کاونٹرز کے سامنے پانی جمع ہوگیا۔

اس غیر معمولی صورتحال کے سبب مسافروں اور ایئرپورٹ کے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پانی کی پائپ لائن پھٹنے کے بعد ایئرپورٹ عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خراب پائپ کی نشاندہی کی اور مغربی حصے کی جانب آئسولیشن والو بند کرکے پانی کے بہاؤ کو روکا۔

عملے نے بالٹیوں اور وائپرز کے ذریعے پانی نکالنے کی کوشش کی اور پانی کو دیگر حصوں میں پھیلنے سے روکا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایئرپورٹ کی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئیں اور مسافروں کی نقل و حرکت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آئی۔

ٹیکنیکل ٹیم موقع پر موجود رہی اور فوری طور پر مرمت کا کام مکمل کیا گیا۔ ڈومیسٹک آمد لاونج میں چھت سے ٹپکنے والے پانی کو بھی مسلسل صاف کیا گیا۔

ایئرپورٹس اتھارٹی نے غیر معمولی صورتحال کے دوران مسافروں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔





Source link