title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کراچی میں 13 مقامات پر مذہبی جماعت کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری، ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر – 092 News

کراچی میں 13 مقامات پر مذہبی جماعت کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری، ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر

کراچی میں 13 مقامات پر مذہبی جماعت کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری، ٹریفک کا نظام بری طرح سے متاثر



کراچی:

شہر قائد میں مذہبی جماعت کی جانب سے شہر کے 13 مقامات پر احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح سے درہم برہم رہا۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کی جانب سے سب سے پہلے نمائش چورنگی پر دھرنا دیا گیا تھا، جمعرات کی شب شارع فیصل سمیت کئی مقامات پر احتجاجی دھرنوں کی تعداد بڑھادی گئی اور جمعے کو دھرنوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی جو اب تک جاری رہیں۔

جن مقامات پر دھرنے دیے گئے ہیں ان میں نمائش چورنگی، ابو الحسن اصفانی روڈ عباس ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی، سمامہ شاپنگ سینٹر یونیورسٹی روڈ، شارع فیصل کالا چھپرا، ملیر 15 پل، انچولی شارع پاکستان، گلستان جوہر کامران چورنگی، ناظم آباد ایک نمبر، نیشنل ہائی وے ٹائون شپ، نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی اور سرجانی ٹائون شمس الدین عظیمی روڈ شامل ہے۔

شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں پر احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درھم برہم ہوکر رہ گیا، ان علاقوں کی طرف سفر کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستے فراہم تو کیے اسکے باوجود ٹریفک جام ہے۔

شاہراہ فیصل پر دھرنے کیوجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 





Source link