title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے 31 افسران و اہلکار کے مبینہ طورپر ملوث ہونے کا انکشاف – 092 News

یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے 31 افسران و اہلکار کے مبینہ طورپر ملوث ہونے کا انکشاف

یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے 31 افسران و اہلکار کے مبینہ طورپر ملوث ہونے کا انکشاف


یونان کشتی حادثے میں ایف آئی اے کے 31 افسران اور اہلکاروں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں 31 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دے دیا ہے۔ مشتبہ ایف آئی اے اہلکاروں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشتبہ افسران میں فیصل آباد ائیرپورٹ کے 19 ، سیالکوٹ ائیرپورٹ کے 3 اور لاہور ائیر پورٹ کے 2 افسران شامل ہیں۔

اسلام اباد ایئرپورٹ کے 2 جبکہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے 5 افسران کے نام شامل ہیں۔ تمام 31 افسران یونان کشتی حادثہ میں لوگوں کو بھجوانے میں ملوث رہے ہیں۔

 





Source link