title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کیا ارجن کپور آن لائن فراڈ میں ملوث ہیں؟ اداکار کی وضاحت سامنے آگئی – 092 News

کیا ارجن کپور آن لائن فراڈ میں ملوث ہیں؟ اداکار کی وضاحت سامنے آگئی

کیا ارجن کپور آن لائن فراڈ میں ملوث ہیں؟ اداکار کی وضاحت سامنے آگئی


حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم سنگھم اگین میں ولن کے کردار سے مشہور اداکار ارجن کپور نے مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے نام پر آن لائن فراڈ کیا جا رہا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری پر ان کے نام سے کیے جانے آن لائن فراڈ سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے ارجن نے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی کسی سے ذاتی معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ نہیں کریں گے اس لئے مداح محتاط رہیں۔

39 سالہ ارجن کپور نے مداحوں کو اطلاع دی کہ اس وقت کوئی شخص ان کا منیجر بن کر مداحوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک نامعلوم اکاؤنٹ کے زریعے کوئی شخص لوگوں سے رابطہ کرکے جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ ان کا منیجر ہے اور مداحوں کو ان سے ملاقات کا موقع فراہم کرنے کا جھانسہ دے رہا ہے جس کے بدلے ان سے انکی ذاتی معلومات مانگ رہا ہے۔

ارجن کپور نے اپنے مداحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قسم کے دھوکے کا شکار ہونے سے بچیں۔ سنگھم اگین کے اداکار نے زور دیا کہ ایسے پیغامات غیر قانونی ہیں اور ان کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔





Source link