title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ٹرمپ کا فوج اور اسکولوں سے خواجہ سراؤں کو نکالنے کا اعلان – 092 News

ٹرمپ کا فوج اور اسکولوں سے خواجہ سراؤں کو نکالنے کا اعلان

ٹرمپ کا فوج اور اسکولوں سے خواجہ سراؤں کو نکالنے کا اعلان



واشنگٹن:

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد خواجہ سراؤں کو امریکا کی مسلح افواج اور اسکولوں سے نکال دوں گا۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ میں بطور امریکی صدر اپنے دفتر میں پہلے دن بچوں کے جنسی استحصال کو ختم کرنے، خواجہ سراؤں کوامریکی فوج سے اور امریکا کے ایلیمنٹری ،مڈل اور ہائی سکولوں سے باہر نکالنے کے انتظامی احکامات پر دستخط کروں گا۔

علاوہ ازیں انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہاکہ ڈرگ کارٹیلز کو غیرملکی دہشت گردی تنظیم قرار دوں گا اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

دریں اثنا ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی کاروباری سری رام کرشنن کو وائٹ ہاؤس کے سینئر پالیسی مشیر برائے مصنوعی ذہانت کے طور پر نامزد کیا ہے۔

سری رام کرشنن ٹیکنالوجی کے حوالے متاثر کن پس منظر رکھتے ہیں۔

مزید برآں صدارتی مہم  میں لاکھوں ویوز ملنے پر ٹرمپ نے ٹک ٹاک جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو امریکہ میں تھوڑی مدت کے لیے کام جاری رکھنے کی اجازت دی جا سکتی ہے، صدارتی مہم کے دوران انہیں اسی پلیٹ فارم کے ذریعے اربوں ویوز ملتے رہے ہیں۔





Source link