title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu امریکی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، دفتر خارجہ – 092 News

امریکی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، دفتر خارجہ

امریکی پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، دفتر خارجہ



اسلام آباد:

پاکستان کی ترجمان دفتر خارجہ، ممتاز زہرا بلوچ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے پاکستانی قوم کرے گی اور کسی بیرونی دباؤ کا اثر نہیں ہونے دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی مختلف پابندیوں کا سامنا کیا ہے، مگر ملک نے ہمیشہ اپنی سکیورٹی پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے امریکی پابندیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کا پاکستان کے دفاعی فیصلوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے پاکستانی میزائل پروگرام پر عائد پابندیوں کو غیر ضروری اور نا انصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کی دفاعی پوزیشن کو کمزور نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ خطے میں میزائل سسٹمز اور جوہری ٹیکنالوجی کی دوڑ کا آغاز بھارت نے کیا ہے اور بڑی طاقتوں کو بھارت کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے چاہیے تاکہ اس دوڑ کو روکنے میں مدد ملے۔

اس کے علاوہ، فوجی عدالتوں سے متعلق یورپی یونین کے تحفظات پر ردعمل دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور عدالتوں میں اندرونی معاملات حل کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنا جانتی ہے اور اس معاملے میں کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔





Source link