title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu اسرائیل جنگ بندی معاہدے کیلیے نئی شرائط عائد کرنے سے باز رہے، حماس – 092 News

اسرائیل جنگ بندی معاہدے کیلیے نئی شرائط عائد کرنے سے باز رہے، حماس

اسرائیل جنگ بندی معاہدے کیلیے نئی شرائط عائد کرنے سے باز رہے، حماس


فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے نئی شرائط عائد کرنے سے باز رہے۔

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل نئی نئی شرائط عائد نہ کرے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں۔ کمال عدوان اسپتال کے قریب اسرائیلی جنگی طیاروں نے بم برسا دئیے جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑیوں سے اسپتال کا محاصرہ کیا اور انہیں ریموٹ کنڑول سے اڑا دیا۔ دھماکوں سے متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اسپتال کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

اقوام متحدہ کی انسانی امداد سے متعلق ایجنسی کے مطابق اسرائیل شمالی غزہ میں امداد کی فراہمی کو مسلسل روک رہا ہے۔ اسرائیل نے امدادی سامان سے لدے قافلے اور پانی کے ٹینکروں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی اور واپس بھیج دیا۔ اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 45 ہزار سے زائد فلسطینی خواتین، بچے اور مرد شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔





Source link