title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کرم میں کشیدہ حالات کے باعث راستے بند، ادویات پہنچانے کیلیے ہیلی کاپٹر کا استعمال – 092 News

کرم میں کشیدہ حالات کے باعث راستے بند، ادویات پہنچانے کیلیے ہیلی کاپٹر کا استعمال

کرم میں کشیدہ حالات کے باعث راستے بند، ادویات پہنچانے کیلیے ہیلی کاپٹر کا استعمال



پشاور:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر ضلع کرم میں ایمرجنسی ادویات کی قلت ختم کرنے کے لیے منگل کے روز ضروری ادویات کی تیسری کھیپ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے دو مہینوں کے لیے ادویات کا اسٹاک کرم پہنچا دیا گیا۔ ایک کروڑ 24 لاکھ روپے مالیت کی ان ادویات میں ایمرجنسی ادویات اور ویکسینز وغیرہ شامل ہیں۔

کرم میں کشیدگی کی وجہ سے زمینی راستے کی بندش کے پیش نظر وزیر اعلی نے علاقے میں ضروری ادویات کی سپلائی کے لیے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کیا ہے جس کے ذریعے اب تک 20 کروڑ روپے مالیت کی ایمرجنسی ادویات بذریعہ ہیلی کاپٹر کرم پہنچائی جاچکی ہیں۔

وزیر اعلی کی ہدایت پر مشیر صحت اور سیکرٹری صحت خود کرم تک ادویات کی سپلائی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔





Source link