کراچی:
کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ، گلی نمبر 1 میں ایک اوباش نوجوان کی راہگیر خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان خاتون کے گزرنے پر نازیبا حرکت کرتا ہے، جبکہ اس کے دوست اس حرکت کو ویڈیو میں ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر اسے دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان اس ویڈیو کے بعد میڈیا کے سامنے آیا اور اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی حرکت کا پچھتاوا ہے، میں ماں بہنوں سے معافی مانگتا ہوں۔ اس نوجوان کا نام شعیب بتایا جا رہا ہے، جو یوسف گوٹھ گلی نمبر 1 کا رہائشی ہے۔
ویڈیو کے مطابق، نوجوان اپنے دوستوں کے کہنے پر دوبارہ نازیبا حرکت کرتا ہے، جس کی وجہ سے یہ معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کی شرمندگی اور معافی کے باوجود، پولیس نے ابھی تک کسی بھی فرد کی جانب سے رپورٹ درج نہیں کی ہے۔
یہ واقعہ یوسف گوٹھ کی گلی نمبر 1 میں پیش آیا، اور ویڈیو بنانے والا شخص بھی شعیب ہی تھا جس نے اپنی پچھلی حرکت کا اعتراف کیا اور کہا کہ “یہ سب شیطانی مزاح تھا اور میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں۔
پولیس کے مطابق برہنہ اوباش نوجوان کو تلاش کیا جا رہا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔