title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں سائودی کو کھلاڑیوں کا ’’ گارڈ آف آنر‘‘ – 092 News

کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں سائودی کو کھلاڑیوں کا ’’ گارڈ آف آنر‘‘

کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں سائودی کو کھلاڑیوں کا ’’ گارڈ آف آنر‘‘



کراچی:

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤدی کو الوداعی میچ میں کھلاڑیوں نے’’ گارڈ آف آنر‘‘ پیش کیا،انھوں نے سب سے زیادہ ٹیسٹ چھکوں کے ریکارڈ میں کرس گیل کو جوائن کرلیا۔

ساؤدی نے انگلینڈ سے ہیملٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے بعد طویل طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررکھا ہے۔

میچ کے ابتدائی روز انھوں نے صرف 10 بالز پر 23 رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور 3 چھکے شامل تھے، اس طرح انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے چھکوں کی تعداد سابق ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کے برابر 98 کردی۔ 

گیل نے یہ چھکے 103 ٹیسٹ میچز پر محیط کیریئر میں جڑے تھے۔ ساؤدی اب اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

وہ اگلی باری میں مزید 2 چھکے جڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے چوتھے کرکٹر بن سکتے ہیں۔ 
 





Source link