title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu حکومت سازی کے دوران بلاول بھٹو نے وزیراعظم بننے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا، مرتضی وہاب – 092 News

حکومت سازی کے دوران بلاول بھٹو نے وزیراعظم بننے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا، مرتضی وہاب

حکومت سازی کے دوران بلاول بھٹو نے وزیراعظم بننے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا، مرتضی وہاب


ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے دوران بلاول بھٹوزرداری نے وزیراعظم بننے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر مسترد کردیا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بننے کے لیے کبھی نو مئی کے حملے کرواتے ہیں تو کبھی اسلام آباد پر لشکرکشی کرتے ہیں جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ وزیراعظم بننے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر مسترد کر دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنا اقتدار خطرے میں دیکھ کر ملک پر معاشی بحران مسلط کرنے والے بانی پی ٹی آئی کا گھناؤنا کردار کبھی نہیں بھلایا جائے گا، چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والے دوسروں پر الزام لگانے سے قبل اپنا گریبان جھانکیں۔

ترجمان بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کسی خفیہ مشن کے نتیجے میں نہیں بلکہ عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ وزیراعظم بنیں گے۔





Source link