title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu فرانس؛ 3 رگبی کھلاڑیوں کو طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ پر 14 برس قید کی سزا – 092 News

فرانس؛ 3 رگبی کھلاڑیوں کو طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ پر 14 برس قید کی سزا

فرانس؛ 3 رگبی کھلاڑیوں کو طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ پر 14 برس قید کی سزا


فرانس میں طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے رگبی کے 3 کھلاڑیوں کو 14 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کی ایک عدالت نے 3 رگبی کھلاڑیوں کو 2017 میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 12 سے 14 سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ کھلاڑی پہلے فرانسیسی ٹیم گرینوبل کے لیے کھیلتے تھے۔ عدالت نے 30 سالہ آئرش ڈینس کولسن اور 30 ​​سالہ فرانسیسی لوئک جیمز کو 14 سال قید کی سزا سنائی اور نیوزی لینڈ کے 34 سالہ روری گرائس کو 12 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے جرم کو روکنے میں ناکامی پر آئرلینڈ انٹرنیشنل کے سابق کھلاڑی31 سالہ کرس فیرل کو چار سال قید کی سزا سنائی۔ جرم کو روکنے کے لیے مداخلت نہ کرنے پر نیوزی لینڈ کے 30 سالہ ڈیلن ہیز کو دو سال معطلی کی سزا سنائی گئی۔

مارچ 2017 کو طالبہ کو ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کولسن، جیمز اور گرائس نے بتایا کہ ان کے متاثرہ طالبہ کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور دعویٰ کیا کہ یہ سب رضامندی سے ہوا تھا۔





Source link