title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئے – 092 News

ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئے

ایلون مسک 400 ارب ڈالرز کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے فرد بن گئے



NEWYORK:

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے دولت مندی کا ایک ایسا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے پہلے ایسے فرد بن گئے ہیں جن کی دولت 400 ارب ڈالرز کے ہندسے کو چھونے میں کامیاب ہوئی۔

ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی قدر 350 ارب ڈالرز قرار پانے اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 11 دسمبر کو ایلون مسک کی دولت میں 62.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے کے بعد وہ اب 447 ارب ڈالرز کے مالک بن گئے ہیں ۔





Source link