title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پاکستان کا انٹرنیٹ اسپیڈ میں 100 واں اور براڈ بینڈ اسپیڈ میں 141 واں نمبر – 092 News

پاکستان کا انٹرنیٹ اسپیڈ میں 100 واں اور براڈ بینڈ اسپیڈ میں 141 واں نمبر

پاکستان کا انٹرنیٹ اسپیڈ میں 100 واں اور براڈ بینڈ اسپیڈ میں 141 واں نمبر



اسلام آباد:

پاکستان انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں مسلسل پیچھے رہ گیا ہے، جس کا منفی اثر آن لائن شعبے خصوصاً فری لانسنگ پر نمایاں ہو رہا ہے۔

اوکلا کے اسپیڈ ٹیسٹ گلوبل انڈیکس کے مطابق، اکتوبر 2024 میں پاکستان موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 111 ممالک میں سے 100 ویں اور براڈ بینڈ اسپیڈ میں 158 ممالک میں سے 141 ویں نمبر پر رہا۔

انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے باعث فری لانسرز کی آمدنی میں 70 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ فری لانسرز کا کہنا ہے کہ سست رفتار انٹرنیٹ کے سبب اسائنمنٹس وقت پر مکمل نہیں ہو پا رہے، جس کی وجہ سے کئی پروفائلز معطل ہو گئی ہیں اور کلائنٹس کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، انٹرنیٹ کی سست روی سے صرف فری لانسنگ ہی نہیں بلکہ دیگر شعبے بھی متاثر ہو رہے ہیں، جن میں ای کامرس، آن لائن تعلیم، اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق، انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری کے بغیر ڈیجیٹل معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔

فری لانسرز اور دیگر ڈیجیٹل پروفیشنلز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور رفتار میں اضافے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ عالمی معیار کے مطابق مسابقتی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 





Source link