title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu نفرت انگیز جملے کسنے پر محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ مشکل میں پھنس گئے – 092 News

نفرت انگیز جملے کسنے پر محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ مشکل میں پھنس گئے

نفرت انگیز جملے کسنے پر محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ مشکل میں پھنس گئے


بھارتی بولر محمد سراج اور آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ پر ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ویب سائٹ کے مطابق محمد سراج پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 20 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آرٹیکل کا تعلق ایسی زبان، عمل یا اشارے کے استعمال سے ہے جس سے بیٹر کی آؤٹ ہونے کے بعد تذلیل ہو یا بیٹر مشتعل ردِعمل دکھا جائے۔

اس کے ساتھ محمد سراج کے ڈسپلنیری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ گزشتہ 24 ماہ میں ان کی پہلی خلاف ورزی ہے۔

اشتعال انگیزی کا یہ واقعہ دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی اننگ کے 82 ویں اوور میں تب پیش آیا جب محمد سراج نے ٹریوس ہیڈ کو آؤٹ کر کے مشتعل انداز میں ڈریسنگ روم جانے کا اشارہ کیا۔

دوسری جانب ٹریوس ہیڈ کو بھی آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پایا گیا جو بین الاقوامی میچ کے دوران کسی کھلاڑی، امپائر یا میچ ریفری کو برا بھلا کہنے سے تعلق رکھتا ہے۔

جس کے بعد ٹریوس ہیڈ کے ڈسپلنیری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ گزشتہ 24 ماہ میں ان کی پہلی خلاف ورزی ہے۔

محمد سراج اور ٹریوس ہیڈ نے اپنی خلاف ورزیوں کا اعتراف کیا اور میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے دی جانے والی سزاؤں کو قبول کر لیا۔





Source link