title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل – 092 News

کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل



لاہور:

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 22 سالہ اظہار اور 19 سالہ لڑکی بھوش بی بی کو چندرائے روڈ پر فلیٹ میں قتل کیا گیا، مقتول کا تعلق گلگت سے ہے اور چند ماہ قبل پسند کی شادی کرکے لاہور آئے تھے، مقتولین لاہور میں اپنے ماموں کے پاس رہائش پذیر تھے۔

پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس کے مطابق بظاہر دونوں کا قتل غیرت کے نام پر قتل لگ رہا ہے تاہم تفتیش کے بعد حتمی تعین ہوگا۔

کوٹ لکھپت پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد جمع کیے، مقتولین دیامر گلگت کے رہائشی تھے اور لاہور میں اپنے ماموں کے گھر میں رہتے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ جائے وقوع پر پہنچے اور بتایا کہ جائے وقوع سے آلہ قتل بھی برآمد ہوا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔





Source link