title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت بھی بھاری قیمت چکائے گا – 092 News

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت بھی بھاری قیمت چکائے گا

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت بھی بھاری قیمت چکائے گا


آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان بھیجنے سے انکار کرنیوالے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کو بھی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل پر چیمپئینز ٹرافی پر رضامندی ظاہر کردی ہے تاہم شرط عائد کی ہے کہ 2027 بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی مینز اور ویمنز مقابلے بھی اسی ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے، جس سے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کو بھی پاک بھارت میچز سے کمانے کا موقع نہیں مل سکے گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی رضامندی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے 7 دسمبر کو فیصلے کا اعلان متوقع ہے۔
سینئیر صحافی صحافی سلیم خالق کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد جے شاہ اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں معاملات طے پائے ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈیا کرکٹ بورڈ رضامند، چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، بھارتی میڈیا

قبل ازیں پاکستان نے 2031 تک بھارت میں شیڈول تمام مقابلوں کیلئے ہائبرڈ ماڈل کا مطالبہ کیا تھا جس پر بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا لیکن پاکستان اپنے موقف پر قائم رہا جبکہ اب تجویز دی گئی ہے کہ 2027 ایونٹس کیلئے دبئی کو پاک بھارت میچز کا سینٹر بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت؛ بھارتی وزیر کھیل کا بیان بھی آگیا

اس مدت کے دوران، بھارت رواں سال اکتوبر میں ویمنز کے ون ڈے ورلڈکپ اور سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر 2026 ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔

معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان اپنے میچز مشترکہ میزبان سری لنکا یا دبئی میں اپنے میچز کھیلے گا۔





Source link