title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری – 092 News

اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری

اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری


انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش نہ کرنے پر ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونے والے رہنماؤں کی رہائی کے حوالے سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش کرنے کیلیے ساڑھے 7 بجے تک کا وقت دیا۔

مقررہ وقت کے بعد بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیش نہ کرنے پر اے ٹی سی نے ایس پی نبیل کھوکھر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے ایس پی صدر کو صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت کا حکم بھی دے دیا۔

 





Source link