title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu فردوس جمال نے اہلیہ سے طلاق کی خبروں کی پھر تردید کر دی – 092 News

فردوس جمال نے اہلیہ سے طلاق کی خبروں کی پھر تردید کر دی

فردوس جمال نے اہلیہ سے طلاق کی خبروں کی پھر تردید کر دی


پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر اہلیہ سے طلاق اور خلع کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ 

حالیہ انٹرویو کے دوران جب ان سے ان کی علیحدگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو وہ جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ان کے اہل خانہ اور بچوں کے ساتھ تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔

فردوس جمال نے انٹرویو میں کہا، “میں نے اپنے خاندان کو نہیں چھوڑا، خون کے رشتے کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہوتے کہ کوئی آ کر پھاڑ دے۔” 

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بچوں اور اہلیہ کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں۔ اگرچہ کچھ شکایات موجود ہیں، لیکن یہ کسی بھی تعلق کا حصہ ہیں۔

سینئر اداکار نے مزید کہا کہ، “میری اہلیہ نے میری زندگی میں بہت قربانیاں دی ہیں اور بچوں کی شاندار تربیت کی ہے۔ مجھے خلع یا علیحدگی کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ اگر ایسا کچھ ہونا ہوتا تو یہ کب کا ہو چکا ہوتا۔”

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے ایک ویڈیو بیان میں اپنی والدہ کے خلع لینے کی تصدیق کی تھی، تاہم فردوس جمال نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ “چار بچوں کی موجودگی میں طلاق جیسی چھچھوری حرکتیں کرنا میرے شایان شان نہیں۔”

 





Source link