title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu لیاری گینگ وار کے سرغنہ کی عدالت سے انوکھی فرمائش – 092 News

لیاری گینگ وار کے سرغنہ کی عدالت سے انوکھی فرمائش

لیاری گینگ وار کے سرغنہ کی عدالت سے انوکھی فرمائش



کراچی:

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ نے اپنے وکیل فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ کے توسط سے تحریری درخواست دائر کی جس میں عزیر بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی۔

ملزم عذیر بلوچ نے کہا کہ آپ سب جیل میں آکر خود دیکھیں میرے ساتھ کتنا ظلم ہورہا ہے، ٹیلی ویژن دیا گیا ہے لیکن ٹی وی کیبل مہیا نہیں کی گئی۔ نہ میں نیوز چینلز دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی کسی قسم کا انٹرٹینمنٹ کا کوئی پروگرام دیکھ سکتا ہوں۔

عذیر بلوچ نے درخواست میں کہا کہ مجھے جمعہ کی نماز تک مسجد میں ادا کرنے نہیں دی جاتی نہ ہی ہفتے میں ایک دن اہلخانہ سے ملاقات کرائی جاتی ہے، جیل انتظامیہ کے اس رویے کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وکیل صفائی فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزم کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔ قانون کے مطابق اہلخانہ سے ملاقات بھی کروائی جائے۔

عدالت نے عزیر بلوچ کی درخواست پر سب جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔ پولیس کے مطابق 2012 میں لیاری آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا۔ گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سمیت دیگر کیخلاف تھانہ کھارادر میں مقدمہ درج ہے۔





Source link