title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu دنیا کا سب سے بڑا کپ، جس میں 276 گیلن کافی آسکتی ہے – 092 News

دنیا کا سب سے بڑا کپ، جس میں 276 گیلن کافی آسکتی ہے

دنیا کا سب سے بڑا کپ، جس میں 276 گیلن کافی آسکتی ہے


امریکا کے شمال مشرقی علاقے میساچوسٹس میں سوشل میڈیا اسٹار نک ڈیجی وانی نے 11 فٹ لمبا کافی کا کپ بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

معروف شیف اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نے حال ہی میں دنیا کا سب سے بڑا کافی کا کام بنایا جس میں 276 گیلن کافی کی گنجائش تھی۔

انہوں نے اپنے اس گلاس کے حوالے سے گنیز بک آف ریکارڈ کی ٹیم سے رابطہ کیا جس نے دورہ اور تصدیق کرنے کے بعد سرٹیفیکٹ جاری کردیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق گیارہ فٹ لمبے کپ نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
شیف کے مطابق اس کپ کی تیاری میں تقریبا 300 افراد نے حصہ لیا اور چھوٹے چھوٹے کپوں کی مدد سے یہ تیار کیا گیا ہے۔
 





Source link