title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ایف بی آر تنظیم نو کیلیے رواں ماہ آرڈیننس جاری ہونے کا امکان – 092 News

ایف بی آر تنظیم نو کیلیے رواں ماہ آرڈیننس جاری ہونے کا امکان

ایف بی آر تنظیم نو کیلیے رواں ماہ آرڈیننس جاری ہونے کا امکان



اسلام آباد:

وفاقی حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی تنظیم نو اور اصلاحات کے نفاذ کیلیے رواں ماہ آرڈیننس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

آرڈیننس کے تحت طویل المعیاد اصلاحات متعارف کروائی جائیں گے جبکہ پہلے مرحلے کے تحت شارٹ ٹرم پلان پر عملدرآمد پہلے سے جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم نے آرڈیننس کے مسودے کی اصولی منظوری بھی دیدی ہے، مجوزہ پلان کے تحت کسٹمز کو الگ کیا جائے گا، اس کے علاوہ انفورسمنٹ کو موثر و بہتر بنانے کیلیے بھی متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ڈیجیٹل انوائسنگ، دستاویزی قوانین اور ٹیکس دائرہ کار کو وسیع کرنے کیلیے عملی اقدامات شروع کیے جاچکے ہیں۔

منصوبے میں کسٹمز اوور سائیٹ بورڈ اور ان لینڈ ریونیو اوور سائیٹ بورڈ کے قیام کی تجویز شامل ہے، ان بورڈز میں ایف بی آر کے افسران، سیکریٹری ریونیو ڈویڑن، سیکریٹری فنانس ڈویژن، سیکریٹری کامرس ڈویڑن، اور نجی شعبے کے اراکین شامل ہوں گے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ آپریشنل امور مکمل طور پر ایف بی آر کے کنٹرول میں رہیں گے اور نجی اراکین ان میں مداخلت نہیں کریں گے۔

ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے آپریشنل سربراہان سرکاری خدمات سے منتخب کیے جائیں گے اوور سائیٹ بورڈز کے ذریعے ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرلز کی کارکردگی جانچنے کے لیے کلیدی اشاریے متعین کیے جائیں گے، یہ بورڈز محصولات کی وصولی اور اہداف کے حصول کا جائزہ بھی لیں گے۔





Source link