title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد امیدواروں کے اہل خانہ کو بم حملے کی دھمکیاں – 092 News

ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد امیدواروں کے اہل خانہ کو بم حملے کی دھمکیاں

ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد امیدواروں کے اہل خانہ کو بم حملے کی دھمکیاں



واشنگٹن:

امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی نے تصدیق کی ہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں نامزد افراد اور ان کی متوقع انتظامیہ کے ارکان کو حالیہ دنوں میں بم دھماکوں کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

ایف بی آئی نے ان دھمکیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جو ان امیدواروں کے اہل خانہ کو دی گئی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایلیس اسٹیفنک، جنہیں ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے، نے بتایا کہ ان کے خاندان کو بم دھمکی کا سامنا کیا۔

پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، جس میں ایک دھمکی منگل کی رات اور دوسری بدھ کی صبح موصول ہوئی۔ اسٹیفنک نے کہا کہ انہیں یہ دھمکیاں اس وقت موصول ہوئیں جب وہ اپنے شوہر اور تین سالہ بیٹے کے ساتھ تھینکس گیونگ کی تعطیلات کے دوران نیویارک جا رہی تھیں۔

اس کے علاوہ، ٹرمپ کے نامزد وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک کے اہل خانہ کو بھی دھمکی دی گئی۔ ایف بی آئی نے دھمکیوں کے نشانے پر آنے والے افراد کے نام ظاہر نہیں کیے، تاہم نیو یارک پولیس نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ لوٹنک کے اہل خانہ کو دھمکی موصول ہوئی تھی۔

ٹرمپ کی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر نامزد لی زیلدین نے بتایا کہ ان کی فیملی کو بھی “پائپ بم کی دھمکی” کے ساتھ ایک پیغام بھیجا گیا تھا، جس میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی بات کی گئی تھی۔

فلوریڈا کے رکن کانگریس میٹ گیٹز کو بھی دھمکی کا سامنا تھا، جن کے خاندان کے کسی فرد کے لیے فلوریڈا کے ایک علاقے میں بم دھمکی بھیجی گئی تھی۔ علاقے کی تلاشی لینے کے دوران کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

ٹرمپ کی جانب سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے لیے نامزد جان ریٹکلف اور وزیر دفاع کے نامزد پیٹ ہیگزیتھ کو بھی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ایف بی آئی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور متاثرہ افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں۔





Source link