title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu پاکستان، بیلاروس میں ادویات کی سپلائی سمیت مفاہمت کی 8 یاد داشتوں پر دستخط – 092 News

پاکستان، بیلاروس میں ادویات کی سپلائی سمیت مفاہمت کی 8 یاد داشتوں پر دستخط

پاکستان، بیلاروس میں ادویات کی سپلائی سمیت مفاہمت کی 8 یاد داشتوں پر دستخط


پاکستان اور بیلا روس کے درمیان فارمیسیز کی رجسٹریشن اور ادویات کی سپلائی سمیت مفاہمت کی 8 یاد داشتوں پر دستخط ہوگئے۔

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فارمیسیز کی رجسٹریشن،ادویات کی سپلائی، نیوٹریشن فوڈ، آٹوموبائل مصنوعات ، جانوروں کی ادویات کی سپلائی اور لاجسٹک سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری و باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی آٹھ یاداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور بیلاروس کے وزیر توانائی نے اسلام آباد میں بزنس فورم کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان 8 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے گرین کارپوریشن انیشی ایٹو اور بیلاروس کی ٹریکٹر ورکس کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ دونوں ممالک کی دوا ساز کمپنیوں کے درمیان 5 سالہ معاہدہ، فارمیسیز کی رجسٹریشن،ادویات کی سپلائی، نیوٹریشن فوڈ، آٹوموبائل مصنوعات ، جانوروں کی ادویات کی سپلائی اور لاجسٹک کے شعبے کے ایم او یوز شامل ہیں۔

وزیر تجارت جام کمال نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی رکاوٹیں کم کرنے اور مارکیٹ تک رسائی آسان بنانے پر زوردیتے ہوئے  کہا کہ  پاکستان میں بیلاروس کے ٹریکٹرز پائیداری کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی تجارت اور رابطوں کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم میں شراکت دار ہیں۔ 2025 سے 2027 کے روڈ میپ پر اتفاق اورعملی اقدامات کریں گے۔

جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں وسیع مواقع ہیں۔ پاکستان 25 کروڑ کی آبادی کے ساتھ دنیا کی چھٹی بڑی مارکیٹ اور خطے میں ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بننے کے لیے پرعزم ہے۔ گوشت، ڈیری اور زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھائیں گے۔





Source link