گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر عمان کے 54ویں قومی دن کو بھرپور انداز میں مناتے ہوئے گورنر ہاؤس سے متصل پریس کلب چوک پر پاک عمان کا پرچم بھی لہرایا گیا۔
کراچی پریس کلب چوک کے اطراف کو مختلف لائٹوں سے سجاکر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس پر لوگوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عمان کے قومی دن کے موقع پر عمان کے سفیر و قونصل جنرل اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوا کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان گہرا رشتہ ہے جس کی جڑیں مشترکہ اقدار اور پائیدار دوستی پر مشتمل ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے دکھ درد اور خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔