title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu چیمپئینز ٹرافی؛ محسن نقوی اور جے شاہ میں ٹیلیفونک گفتگو ہونے کا امکان – 092 News

چیمپئینز ٹرافی؛ محسن نقوی اور جے شاہ میں ٹیلیفونک گفتگو ہونے کا امکان

چیمپئینز ٹرافی؛ محسن نقوی اور جے شاہ میں ٹیلیفونک گفتگو ہونے کا امکان


چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سیکریٹری جے شاہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔


رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت ہوسکتی ہے، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ اِن دنوں آئی سی سی ہیڈکواٹرز کے دورے پر ہیں جہاں وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں اعلیٰ بورڈ عہدیداروں کے درمیان گفتگو کے بعد ٹورنامنٹ کے شیڈول، بھارتی ٹیم آمد اور ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ براڈکاسٹرز کی ڈیڈلائن بھی ختم، اب کیا ہوگا؟

دوسری جانب بھارتی بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے بھی دوٹوک موقف اپناتے ہوئے ٹورنامنٹ کی میزبانی سے پیچھے نہ ہٹنے اور ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے پر قائم ہے، جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تاخیر ہورہی ہے۔

ادھر براڈکاسٹنگ کمپنی نے دھمکی دی کہ اگر آئی سی سی ایونٹ کا شیڈول اور اپنے مطالبات پورے نہ کیے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ڈھٹائی نے آئی سی سی کیلئے بڑی مشکل کھڑی کردی

خیال رہے کہ یکم دسمبر کو بھارتی بورڈ کے سکریٹری جے شاہ، آئی سی سی چیئرمین کے طور پر چارج سنبھالنے سے معاملات حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ اسکے بعد بھارت نے اگلے 3 ایونٹس ہوسٹ کرنے ہیں جس میں پاکستانی حکومت ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کرسکتی ہے اور اسکا نقصان آئی سی سی کو ہوگا۔
 





Source link