title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu حسینہ واجد سرکاری محل سے اپنے ساتھ کیا کیا چیزیں بھارت لے گئیں – 092 News

حسینہ واجد سرکاری محل سے اپنے ساتھ کیا کیا چیزیں بھارت لے گئیں

حسینہ واجد سرکاری محل سے اپنے ساتھ کیا کیا چیزیں بھارت لے گئیں


شیخ حسینہ واجد ملٹری ہیلی کاپٹر میں بھارت پہنچیں جہاں سے وہ ممکنہ طور پر لندن اور پھر فن لینڈ جائیں گی

شیخ حسینہ واجد ملٹری ہیلی کاپٹر میں بھارت پہنچیں جہاں سے وہ ممکنہ طور پر لندن اور پھر فن لینڈ جائیں گی

ڈھاکا: بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مستعفی ہونے کے فوری بعد سرکاری رہائش گاہ سے ضروری سمیٹا اور بھارت کی راہ لی جس کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے مشتعل ہجوم سے بچ نکلنے کے لیے سرکاری محل سے ہی ہیلی کاپٹر سے اُڑان بھری اور بھارت پہنچ گئیں۔

یہ خبر پڑھیں : بنگلادیش میں مشتعل عوام نے شیخ مجیب کا مجسمہ گرادیا؛ کالک بھی مل دی

ہیلی کاپٹر میں بنگلادیشی وزیراعظم کے ہمراہ ان کی بہن ریحانہ شیخ بھی موجود تھیں۔ دونوں بہنیں جب ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کے لیے سرکاری رہائش گاہ سے باہر نکلیں تو ان کے ساتھ چند اٹیچیاں بھی تھیں۔

ان اٹیچیوں کو شیخ حسینہ واجد نے اپنی نگرانی میں ملازمین کے ذریعے ہیلی کاپٹر میں لوڈ کرایا اور پھر ایک نظر سرکاری رہائش گاہ پر ڈال کر روانہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلادیشی آرمی چیف کا ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان

ابھی یہ واضح نہیں کہ ان مخصوص اٹیچیوں میں کیا سامان تھا۔ شیخ حسینہ واجد ملٹری ہیلی کاپٹر میں بھارت پہنچیں جہاں سے وہ ممکنہ طور پر لندن اور پھر فن لینڈ جائیں گی۔

 





Source link