title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu وزیراعظم کا سعودی عرب کی 2.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے اظہار اطمینان – 092 News

وزیراعظم کا سعودی عرب کی 2.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے اظہار اطمینان

وزیراعظم کا سعودی عرب کی 2.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے اظہار اطمینان



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ساتھ 2.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت اور مفاہمتی یادداشتوں پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد نے ملاقات کی جہاں وزیراعظم نے سعودی نائب وزیر داخلہ کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں 2.8 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پرعمل درآمد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے سعودی عرب کی قیادت کا ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے باہمی اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے 2.8 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے ریاض میں حالیہ عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے انعقاد پر سعودی قیادت کی تعریف کی اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کو متحد کرنے کے لیے سعودی ولی عہد کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی نائب وزیر داخلہ اور ان کے وفد کا دورہ ان شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔





Source link