title>Urdu News - Latest live Breaking News updates today in Urdu, Livestream & online Videos - 092 News Urdu اسحٰق ڈار کی چالاکی پر پی آئی اے خریدنے والے بھاگ گئے، مفتاح اسماعیل – 092 News

اسحٰق ڈار کی چالاکی پر پی آئی اے خریدنے والے بھاگ گئے، مفتاح اسماعیل

اسحٰق ڈار کی چالاکی پر پی آئی اے خریدنے والے بھاگ گئے، مفتاح اسماعیل



اسلام آباد:

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی چالاکی تھی اسی لیے پی آئی اے خریدنے والے بھاگ گئے۔ 

دسمبر تک منی بجٹ کا خطرہ ٹل چکا، آئی ایم ایف پہلے اعدادوشمار کی جانچ کرے گا، آئی ایم ایف سیفٹی کے تحت پاکستان آیا انھیں ڈر تھا معاہدہ آؤٹ لائن نہ ہو جائے۔

یہ باتیں انھوں نے ایک انٹرویو میں کہیں، مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا  تھا کہ پی آئی اے سمیت مختلف اداروں کی پرائیوٹائزیشن پر توجہ ہی نہیں ہے، کہتے ہیں کہ حکومت اخراجات کم کرے گی جبکہ 22 فیصد بڑھا دیے گئے ہیں۔

حکومت کی اس وقت واحد ترجیح بس اقتدار میں رہنا ہے، زرعی ٹیکس پر توجہ نہیں دی گئی، این ایف سی پر بات تک نہیں کی گئی۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ایم این ایز کیلیے600 سے 700 ارب روپے الگ رکھ لیے گئے ہیں، کچھ عرصہ قبل پہلے سندھ پھر پنجاب حکومت نے گاڑیاں خریدیں، ٹیکس کا سارا بوجھ غریب عوام اور تنخواہ دار طبقے پر ڈال دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کو لگ رہا تھا کہ کچھ چیزیں غلط ہورہی ہیں اسی لیے پاکستان آئے۔





Source link