پیرس: امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر 50 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا
پیرس اولمپکس میں 800 میٹر فری اسٹائل کیٹیگری میں امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے گولڈ میڈل جیت لیا، امریکی ایتھلیٹ اولمپکس کی تاریخ کی دوسری خاتون ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے سب سے گول میڈلز حاصل کئے ہیں۔
اس سے قبل سابق سوویت یونین کی جمناسٹ خاتون لاریسا لاتینینا نے 50 سال قبل 1956 سے 1964 کے درمیان کھیلے گئے اولمپکس گیمز میں 9 گولڈ میڈلز جیت کر ریکارڈ بنایا تھا۔
امریکی خاتون تیراک نے 2012 کے اولمپکس میں خواتین کی 800 میٹر، 2016 کے اولمپکس میں 200، 400 اور 800 میٹر انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈلز کے علاوہ 4 ضرب 200 فری اسٹائل ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
2021 میں ٹوکیو اولمپکس میں کیٹی لیڈیکی نے 800 اور 1500 میٹر کے فری اسٹائل گولڈ میڈلز جیتے۔
رواں پیرس اولمپکس میں امریکی تیراک 1500 میٹر کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل کے علاوہ 800 میٹر میں گولڈ میڈل جیت کر مجموعی طور پر 9 گولڈ میڈلز کی مالک بن گئی ہیں۔